QR CodeQR Code

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں یوم علی (ع) کی مناسبت سے جلوس عزا

9 Jul 2015 00:35

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں بھی یوم علی (ع) کی مناسبت سے جلوس نکالا گیا، مرکزی جلوس امام بارگاہ زینبیہ سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ اثناء عشری پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں یوم علی کا مرکزی جلوس موہن پورا سے برآمد ہو گیا ہے جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل امام بارگاہ کرنل مقبول حیسن پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے راستے میں تین ہزار پولیس اہلکار تیعنات کیے گئے ہیں جبکہ گھروں کی چھتوں پر سنائپرز کو کھڑا کیا گیا ہے۔ جلوس میں شرکت کیلئے تین سے چار راستے رکھے گئے ہیں جبکہ ہر آنے والے عزدار کو چیک کرنے کےبعد جلوس کا حصہ بننے دیا جا رہا ہے۔ جلوس میں عزدار سینہ کوبی، ماتم داری اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے اسلام آباد میں بھی یوم علی (ع) کی مناسبت سے جلوس نکالا گیا جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جلوس امام بارگاہ زینبیہ سے برآمد ہوا جو امام بارگاہ اثناء عشری پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 472454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/472454/جڑواں-شہروں-راولپنڈی-اسلام-آباد-میں-یوم-علی-ع-کی-مناسبت-سے-جلوس-عزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org