0
Thursday 9 Jul 2015 02:12

بھکر، یوم علی (ع) کے جلوس کی سکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، احمد مستجاب

بھکر، یوم علی (ع) کے جلوس کی سکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، احمد مستجاب
اسلام ٹائمز۔ ڈی سی او بھکر احمد مستجاب کرامت نے کہا ہے کہ یوم علی (ع) کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹںے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ یوم علی (ع) کے جلوس کی سکیورٹی انتظامات بھی فول پروف کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھکر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں ڈی سی او نے یوم علی (ع) کے جلوس کے تمام راستوں کا مکمل معائنہ کیا، اور ضروری ہدایات دیں۔ بھکر میں شہادت امیر کائنات، امام علی (ع) کی مناسبت سے جلوس عزا امام بارگاہ در عباس سے برآمد ہوتا ہے، جو کہ غلہ منڈی چوک، جناح گیٹ، مین بازار غربی، امام بارگاہ مائی کھنڈر والا، محلہ سادات، محلہ جامعہ رشیدیہ سے گزر کر امام بارگاہ قدیمی مسافرہ شام پہ اختتام پذیر ہوتا ہے۔ ڈی سی او نے بعض مقامات پر بجلی کی لٹکتی تاروں اور اضافی ٹرانسفارمرز کی موجودگی کا نوٹس لیکر انہیں فوری طور پہ ہٹانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ان ایام میں باہمی محبت، بھائی چارے کو فروغ ملے اور آپسی اختلافات کم ہوں۔ اس موقع پر جلوس کے لائنسنسدار اور ممبر امن کمیٹی سید آصف رضا عابدی، ملک عاشق کھوکھر، ٹی ایم اے افسران، سپیشل برانچ، اور ٹریفک کے افسران بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 472478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش