0
Thursday 9 Jul 2015 02:45

ڈی آئی خان، پرامن احتجاج سب کا حق ہے، ترجمان ایم ڈبلیو ایم

ڈی آئی خان، پرامن احتجاج سب کا حق ہے، ترجمان ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے ترجمان نے کہا ہے کہ شیعہ علما کونسل کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور علامہ ناصر عباس توکلی سمیت دیگر کارکنان پر انتظامیہ کی جانب سے درج مقدمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی دفتر سے میڈیا کو جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف کوٹلی امام حسین (ع) کی زمین اونے پونے داموں بیچ کر قانون کی خلاف ورزی اور کرپشن کی انتہا کررہا ہے۔ انہوں نے صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور سے اپیل کی کہ اس کرپٹ محکمے کے خلاف کاروائی کریں۔ بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان نے ڈیرہ پولیس کے جانبدارانہ رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج کرنا سب کا حق ہے، جبکہ پولیس نے علامہ رمضان توقیر اور علامہ ناصر عباس توکلی پر یکطرفہ مقدمات کرکے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوٹلی امام حسین (ع) کی زمین کی فروخت کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ہم ہر سطح پر اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔ واضح رہے کہ کوٹلی امام حسین (ع) کی اراضی کی نیلامی کیخلاف گزشتہ جمعہ کے روز اہل تشیع کی تمام جماعتوں نے مشترکہ طور پر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، جس کے خلاف انتظامیہ نے ایک سو سے زائد افراد پر مقدمہ درج کردیا تھا، جس میں علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ ناصر توکلی بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 472479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش