0
Thursday 9 Jul 2015 18:03

مسلمانوں کی تمام تر مشکلات کے ذمہ دار امریکہ و اسرائیل ہیں، علامہ اسدی

مسلمانوں کی تمام تر مشکلات کے ذمہ دار امریکہ و اسرائیل ہیں، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیراہتمام آج ملک بھر میں یوم القدس کے جلوس اور ریلیاں برآمد ہوں گی، پنجاب بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ہر ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر یوم ا لقدس کے جلوس برآمد ہوں گے اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا کربلا گامے شاہ لاہور میں مرکزی مجلس شہادت حضرت علی علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے تمام تر مسائل و مشکلات کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں، اسرائیل کا وجود عالم انسانیت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک میں داعش، النصرہ فرنٹ، طالبان جیسے دیگر انسانیت دشمن گروہوں کے سرپرست یہی امریکہ، انڈیا اور اسرائیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کو صیہونی قبضہ سے آزاد کروانے کے عزم کا نام ہے، ہم مولا علی کے اس فرمان پر آج بھی عمل پیرا ہیں جو انہوں نے وقت شہادت اپنے صاحبزادوں سے وصیت کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ "ہمیشہ مظلوموں کے مددگار اور ظالموں کے دشمن بن کر رہنا"

انہوں نے کہا کہ یوم القدس کا مقصد فلسطین کی مظلوم قوم کا دفاع اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا سخت گرمی اور روزے کی حالت میں سڑکوں پر نکلنے والے لوگ اس دن احتجاج کے ذریعے فلسطینیوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، یہ دن فلسطین کی مظلوم قوم کے ساتھ یکجہتی اور صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے اور اس کی جارحیت کے خلاف تمام مسلم قوموں کے متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کی اہمیت ہمیشہ سے مسلمانوں کے لئے ہے اور قیامت تک کم نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا وجود مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہے مگر مسلم حکمرانوں کی عیاشیوں نے صیہونیوں کا یہ موقع دیاہے کہ وہ فلسطین اور عزہ میں نہتے مسلمانوں کا خون بہائیں، ہماری جدوجہد کبھی نہ تھکنے والی اور کبھی نہ ختم ہونے والی ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ فلسطین کے مسئلہ پر مسلم دنیا ایک ہو اور اسرائیل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 472669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش