QR CodeQR Code

ملتان، آئی ایس او کے مرکزی صدر کا دورہ ملتان، ناصران مہدی ورکشاپ میں نواجوانوں سے ملاقاتیں

9 Jul 2015 18:26

اسلام ٹائمز: ضلع خانیوال کی تحصیل کبیروالا کی جامع مسجد ارائیں میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ناصران مہدی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر مرکزی صدر تہور حیدری نے امامیہ طلبہ سے خصوصی گفتگو کی۔


اسلام ٹائمز۔ ناصران مہدی ورکشاپ کا انعقاد ملتان میں 70 سے زائد مقامات پر کیا گیا۔ ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد تعلیمات قرآن و سیرت محمد و آل محمد کو ملک کے گوش و کنارمیں پھیلانا ہے۔ ورکشاپ کے ایجنڈا میں تاریخ تشیع، آئمہ طاہرین کی سیرت اور مختلف ادوار میں حکمت عملی، تعلیم کی اہمیت ملت تشیع پاکستان و جہان کی معروف شخصیات کا تعارف، قرآن شامل ہیں ورکشا پس کے اختتام پر دروس پر مشمتل امتحان لیا جائے گا اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے جائے کہ نوجوانوں میں فکری تربیت کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت اور تندرستی کو اجاگر کرنے کیلئے اسکائوٹنگ اور دیگر ورزشیں بھی کروائی جائیں گی۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر تہورحیدر ی نے خصوصی طور پر ملتان کا دورہ کیا اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں۔


خبر کا کوڈ: 472679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/472679/ملتان-آئی-ایس-او-کے-مرکزی-صدر-کا-دورہ-ناصران-مہدی-ورکشاپ-میں-نواجوانوں-سے-ملاقاتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org