QR CodeQR Code

کبیروالا، یوم القدس کی تیاریاں مکمل، ڈی پی او خانیوال کی میڈیا کو بریفنگ

9 Jul 2015 18:31

اسلام ٹائمز: کبیروالا شہر میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام امام بارگاہ ایریاں سے نماز جمعہ کے بعد یوم القدس کی ریلی نکالی جائے گی جو چوک ٹان ہال میں جا کر اختتام پذیر ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ یوم القدس پر نکالی جانیوالی ریلیوں میں شرکت کرنے والوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہا رڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یوم القدس پر ملت جعفریہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ریلیاں نکالے گی جس میں شیعہ کمیونٹی کثیر تعداد میں شرکت کریگی۔ شرکا ریلی کی موجودہ حالات کے پیش نظر حفاظت کیلئے مربوط سکیورٹی پلان جاری کرتے ہوئے ملازمین کی مسلح ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہے۔ ریلیوں کے روٹس کی سکیورٹی کے نقطہ نظر سے سول ڈیفنس، سپیشل برانچ کی ذریعہ سرچ سویپنگ کروائی جا رہی ہے اور ریلیوں کے روٹس پر موجود ریڑھی، لاوارث موٹرسائیکل وگاڑی یا دیگر سامان کو بھی ہٹایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیوٹی پر تعینات ملازمین اور ویلنٹیئرز شناخت کی غرض سے سکیورٹی برانچ سے جاری کردہ خصوصی کارڈ سامنے سینہ پر آویزاں کریں گے تا کہ کوئی شرپسند کسی بھی بھیس میں پروگرام میں شامل نہ ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلیوں میں شامل ہونیوالے شرکا کی تین ٹائم چیکنگ کی جائیگی اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز بھی شرکا ریلی کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت ریلی کے ساتھ ساتھ الرٹ رہیں گے۔ کبیروالا شہر میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام امام بارگاہ ایریاں سے نماز جمعہ کے بعد یوم القدس کی ریلی نکالی جائے گی جو چوک ٹان ہال میں جا کر اختتام پذیر ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 472681

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/472681/کبیروالا-یوم-القدس-کی-تیاریاں-مکمل-ڈی-پی-او-خانیوال-میڈیا-کو-بریفنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org