QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام مرکزی القدس ریلی کل امام بارگاہ شاہ گردیز سے نکالی جائے گی

9 Jul 2015 18:36

اسلام ٹائمز: مرکزی القدس ریلی نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ شاہ گردیز سے شروع ہو گی اور روایتی راستوں سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر میں جلسے کی شکل میں تبدیلی ہوجائے گی۔ جہاں قائدین اور رہنما خطاب کریں گے۔ جلسے کے آخر میں فلسطین کے حق میں اسرائیل کے خلاف قرداد پیش کی جائے گی، بعدازاں امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ قبلہ اول بیت المقدس اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد مرکزی القدس ریلی امام بارگاہ شاہ گردیز سے چوک گھنٹہ گھر تک نکالی جائے گی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے صدر ڈاکٹر قمرعلی رضا، جنرل سیکرٹری سید محمد علی نقوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ مظہر عباس صادقی، مولانا عمران ظفر اور دیگر رہنما کریں گے۔ مرکزی القدس ریلی نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ شاہ گردیز سے شروع ہوگی اور روایتی راستوں سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر میں جلسے کی شکل میں تبدیلی ہوجائے گی۔ جہاں قائدین اور رہنما خطاب کریں گے۔ جلسے کے آخر میں فلسطین کے حق میں اسرائیل کے خلاف قرداد پیش کی جائے گی، بعدازاں امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 472683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/472683/ملتان-ایم-ڈبلیو-اور-آئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-مرکزی-القدس-ریلی-کل-امام-بارگاہ-شاہ-گردیز-سے-نکالی-جائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org