QR CodeQR Code

رینجرز کے کام میں سیاسی مداخلت امن کی بحالی میں رکاوٹ ہے، اطہر عباس

9 Jul 2015 21:59

اسلام ٹائمز: ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں آئی ایس پی آر کے سابق ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ رینجرز کو امن و امان کی بحالی کا جو ہدف دیا گیا ہے، اس کا حصول بغیر کسی مداخلت کے جاری رہنا چاہئیے۔ قومی مفاد پر سب مقدم ہونا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سابق ترجمان میجر جنرل ریٹائرڈ اطہر عباس نے کہا ہے کہ رینجرز کے کام میں سیاسی مداخلت امن کی بحالی میں رکاوٹ ہے، عمران فاروق کا قتل اورمنی لانڈرنگ کیس پاکستان اور برطانیہ دونوں کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی سماء سے گفتگو میں آئی ایس پی آر کے سابق ڈائریکٹر جنرل اطہر عباس کا کہنا تھا کہ رینجرز کو امن و امان کی بحالی کا جو ہدف دیا گیا ہے، اس کا حصول بغیر کسی مداخلت کے جاری رہنا چاہئیے۔ قومی مفاد پر سب مقدم ہونا چاہیئے۔

میجر جنرل ریٹائرڈ اطہر عباس نے کہا کہ اگر رینجرز کے معاملے کو سیاسی بنایا گیا تو سندھ میں امن کی بحالی خواب بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز پاک فوج کا ہی حصہ ہے جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں، قومی معاملات میں وفاقی یا صوبائی اور مقامی قیادت کا اتفاق رائے ہی بہتری کی جانب اولین قدم ہے۔

عمران فاروق قتل کیس سے متعلق سوال پر اطہر عباس کا کہنا تھا کہ عمران فاروق کا قتل اور منی لانڈرنگ کیس پاکستان اور برطانیہ دونوں کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 472723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/472723/رینجرز-کے-کام-میں-سیاسی-مداخلت-امن-کی-بحالی-رکاوٹ-ہے-اطہر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org