0
Thursday 9 Jul 2015 22:07

ملک بھر میں یوم علی (ع) عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات

ملک بھر میں یوم علی (ع) عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں یوم علی (ع) آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

یوم علی (ع) کے موقع پر کراچی میں 5 ہزار سے زائد رینجرز اور پولیس اہلکار مرکزی جلوس کی سیکیورٹی پرمامور تھے۔ شہر بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بند رہی۔

لاہور میں یوم علی (ع) کے جلوس کی حفاظت کے لئے 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات تھے۔ ڈرون کیمروں سے جلوس کی نگرانی بھی کی گئی۔ جلوس کے روٹ پر موبائل فون سروس بند رہی۔

پشاور میں یوم علی (ع) کے موقع پر 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ 8 سے 10 جولائی تک شہر میں افغان مہاجرین کی نقل و حمل پر پابندی ہوگی جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور پٹاخے چلانے پر بھی پابندی ہوگی۔

کوئٹہ میں 2 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی،جبکہ جلوس کی گزرگاہوں پر موبائل فون سروس بند رہی۔

ملتان، حیدر آباد، سکھر اور رحیم یار خان میں بھی یوم علی (ع) کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی تھی۔
خبر کا کوڈ : 472725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش