QR CodeQR Code

نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان آج ملاقات طے ہو گئی

10 Jul 2015 01:16

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق، دونوں وزراء اعظم کی ملاقات میں پاک بھارت تعلقات کے تمام پہلاوں پر بات چیت ہوگی، دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان آج ملاقات طے ہو گئی
جو آج صبح ساڑھے نو بجے روس کے شہر اُفا میں ہوگی۔ دونوں وزراء اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے اُفا میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق، دونوں وزراء اعظم کی ملاقات میں پاک بھارت تعلقات کے تمام پہلاوں پر بات چیت ہوگی، دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وزراء اعظم کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوگی، بعد میں دونوں ملکوں کے وفود بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔ پاکستان کی طرف سے سرتاج عزیز اور طارق فاطمی شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں دونوں ملکوں کو تنظیم کی رکنیت ملنے کا بھی امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 472763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/472763/نواز-شریف-اور-بھارتی-وزیراعظم-نریندر-مودی-کے-درمیان-آج-ملاقات-طے-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org