0
Friday 10 Jul 2015 01:38

افغانستان طالبان مذاکرات کو ’’مری امن عمل‘‘ کا نام دیدیا گیا

افغانستان طالبان مذاکرات کو ’’مری امن عمل‘‘ کا نام دیدیا گیا
اسلام ٹائمز۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مری میں ہونے والے مذاکرات کو مری امن پراسس کا نام دیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مری میں ہونے والے مذاکرات میں پانچ سٹیک ہولڈرز نے حصہ لیا۔ دو مبصرین ایک سہولت کار اور دو فریقین مذاکرات میں شریک ہوئے۔ مذاکرات میں افغانستان اور طالبان کی جانب سے ایک، ایک نمائندے نے حصہ لیا، جبکہ پاکستان، چین اور امریکا کے بھی ایک، ایک نمائندے نے شرکت کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز نے اس عمل کو مثبت قرار دیا اور اگلے مرحلے میں مثبت نتیجہ آنے کی توقع ظاہر کی۔ دوسری جانب مذاکرات کے بعد کابل پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان نمائندوں کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کی جانب سے طالبان پر کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔ ہم ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہیں۔ جس معاملے پر وہ بات کرنا چاہتے ہیں، اس پر بات کریں گے۔ چاہے وہ قیدیوں کا مسئلہ ہو، یا غیر ملکیوں کی واپسی کا۔ ہم ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 472778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش