0
Friday 10 Jul 2015 13:27

عید پر اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، محکمہ داخلہ کی رپورٹ

عید پر اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، محکمہ داخلہ کی رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ عید کے موقع پر پنجاب کی اہم تنصیبات، اہم سرکاری اداروں کی سکیورٹی کو سخت کرنے کے علاوہ وی وی آئی پی افراد کو عید گاہوں میں جا کر عید کی نماز پڑھنے سے روک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے ایک الرٹ چاروں صوبوں کو جاری کیا ہے جس پر کہا گیا ہے کہ عید کے موقع پر اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے جس پر ان کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا جائے اس کے علاوہ تمام اہم سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی جائے۔ تاہم اہم ترین شخصیات عوامی عید گاہوں میں عید کی نماز ادا نہ کریں خصوصاً صدر، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ، گورنر، وفاقی وزیر، اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اس میں شامل ہیں تاہم جس جگہ انہوں نے نماز ادا کرنی ہو گی اس کی پیشگی اطلاع کی جائے تاکہ وہاں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 472832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش