QR CodeQR Code

پشاور میں بھی یوم القدس بھرپور جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا

10 Jul 2015 21:38

اسلام ٹائمز: تحریک آزادی قدس کے پلیٹ فارم سے جامع مسجد کوچہ رسالدار سے ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی، ریلی قصہ خوانی بازار پہنچ کر جلسہ کی صورت اختیار کرگئی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی عالمی یوم القدس بھرپور جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا، تحریک آزادی قدس کے پلیٹ فارم سے جامع مسجد کوچہ رسالدار سے ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی، ریلی قصہ خوانی بازار پہنچ کر جلسہ کی صورت اختیار کرگئی، ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔ ریلی میں مختلف شیعہ جماعتوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ قبل اول مسلمانوں کی ہی نہیں بلکہ دیگر مذاہب کے لیے بھی مقدس مقام ہے کیونکہ فلسطین سرزمین انبیاء ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مقام افسوس ہے کہ پاکستان کی عوام اس دن کو جوش وخروش کے ساتھ مناتی ہے لیکن حکومتی سطح پر کوئی قابل تحسین اقدام نہیں اُٹھایا جاتا، ریلی کے آخر میں امریکی و اسرائیلی جھنڈے بھی نذر آتش کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 472941

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/472941/پشاور-میں-بھی-یوم-القدس-بھرپور-جوش-جذبہ-کیساتھ-منایا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org