QR CodeQR Code

افغانستان کی بدلتی صورتحال، چمن بارڈر پر سکیورٹی سخت کر دی گئی

11 Jul 2015 12:25

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک افغان سرحد پر 500 کلو میٹر کی گہری خندق کھودنے سے غیر قانونی آمدورفت ختم ہوگئی ہے اور تمام غیر قانونی راستے مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں۔ پاک افغان سرحدی حدود بھی واضح ہوگئی ہے اور سرحد پر دن رات ایف سی اہلکاروں کا گشت جاری رہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چمن میں افغانستان میں بدلتی ہوئی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کردئیے گئے۔ ایف سی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ ایف سی کی جانب سے پاک افغان سرحد پر پہلے سے سیل کردہ تمام غیر قانونی راستوں کی نگرانی مزید سخت کردی گئی۔ سرحد مکمل سیل ہونے سے غیرملکی سامان کی اسمگلنگ اور غیر قانونی آمدورفت کا مکمل خاتمہ ہوگیا۔ پاک افغان سرحد پر 500 کلو میٹر کی گہری خندق کھودنے سے غیر قانونی آمدورفت ختم ہوگیا ہے اور تمام غیر قانونی راستے مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں۔ پاک افغان سرحدی حدود بھی واضح ہوگئی ہے اور سرحد پر دن رات ایف سی اہلکاروں کا گشت جاری رہتا ہے، جبکہ بعض مقامات پر خفیہ کمیرے بھی نصب کردیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 473044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/473044/افغانستان-کی-بدلتی-صورتحال-چمن-بارڈر-پر-سکیورٹی-سخت-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org