QR CodeQR Code

غزہ،اسرائیل کی فضائی جارحیت،5 فلسطینی شہید

19 Dec 2010 10:44

اسلام ٹائمز:اسرائیل فوج نے روایتی دروغ گوئی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں جن افراد کو نشانہ بنایا گیا وہ دہشت گرد تھے


غزہ:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی فضائی جارحیت کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیلی طیارے نے غزہ پر میزائل حملہ کیا۔جس کے نتیجے میں پانچ بے گناہ فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔اسرائیل فوج نے روایتی دروغ گوئی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں جن افراد کو نشانہ بنایا گیا وہ دہشت گرد تھے۔
جنگ نیوز کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں پانچ فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی سرزمین پر راکٹ حملے کی تیاری کرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔دیر البلاح کے مقام پر جاں بحق ہونے والے اسلامی جہاد اور تحریک انتفاضہ کمیٹی کے ارکان تھے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے اسرائیل پر راکٹ حملے روکنے کی کوشش کی،تاہم بعض چھوٹے گروپ اپنے طور پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 47308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/47308/غزہ-اسرائیل-کی-فضائی-جارحیت-5-فلسطینی-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org