0
Saturday 11 Jul 2015 19:17

فاٹا، تاریخ میں پہلی بار اقلیتی برادری کو عمائدین کا درجہ مل گیا

فاٹا، تاریخ میں پہلی بار اقلیتی برادری کو عمائدین کا درجہ مل گیا
اسلام ٹائمز۔ فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتی برادری کو عمائدین کا درجہ مل گیا۔ خیبر ایجنسی میں اقلیتی برادری کے 5 افراد کو گورنر کی ہدایت پر عمائدین بنایا گیا ہے جو اپنی برادری سے منسلک افراد کے مسائل کیلئے کام کریں گے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں آباد ہندو اور سکھ برادری کے 5 افراد کو گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان عباسی کی ہدایت پر عمائدین کا درجہ دیا گیا۔ اقلیتی برادری کے ان عمائدین کا کام اپنی برادری کے لوگوں کے ڈومیسائل سمیت دیگر سرکاری دستاویزات کی تصدیق کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کو بھی عمائدین کا درجہ دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 473105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش