0
Saturday 11 Jul 2015 19:39

پاکستان اور افغانستان میں داعش کا سربراہ حافظ سعید ڈرون حملے میں ہلاک

پاکستان اور افغانستان میں داعش کا سربراہ حافظ سعید ڈرون حملے میں ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغان صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں پاکستان اور افغانستان کے لئے داعش کا امیر حافظ سعید ہلاک ہوگیا۔ افغان انٹیلی جنس حکام کے مطابق ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں افغانستان کے لئے داعش کا امیر حافظ سعید ہلاک ہو گیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کا تعلق پاکستان کی اورکزئی ایجنسی سے تھا اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ سے اختلافات کے بعد وہ داعش میں شامل ہو گیا تھا۔ حافظ سعید افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی داعش کا امیر تھا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی افغان صوبے ننگر ہار میں ہی امریکی ڈرون حملے میں ٹی ٹی پی کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد بھی 25 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 473145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش