QR CodeQR Code

رمضان کے بعد عید کے چاند کی دید کا بھی تنازعہ کھڑا ہوگیا

11 Jul 2015 21:39

اسلام ٹائمز: صوبائی حکومت نے تو سارا نزلہ وفاق پر گرادیا اور حکومت کو چاند کے تنازعہ کا ذمہ دار ٹھہرادیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان نے وفاق سے مطالبہ بھی کیا کہ غیر سرکاری کمیٹیوں پر پابندی کیلئے قانون سازی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ عید الفطر کے چاند تنازعہ نے دوبارہ سر اٹھا لیا ہے، خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کو تنازعہ کا ذمہ دار ٹھہرا دیا، صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے غیر سرکاری کمیٹیوں پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

رمضان المبارک کے بعد اب ملک بھر میں ایک ہی دن عید وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کیلئے بڑا چیلنج بن گیا ہے، صوبائی حکومت نے سارا نزلہ وفاق پر گرادیا اور حکومت کو چاند کے تنازعہ کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان نے وفاق سے مطالبہ بھی کیا کہ غیر سرکاری کمیٹیوں پر پابندی کیلئے قانون سازی کی جائے۔ تاہم صوبائی وزیر نے یہ واضح کردیا کہ صوبے کو چاند کے اعلان کا کوئی اختیار نہیں ماضی میں صوبائی حکومت کے اعلانات غیر شرعی اور غیر قانونی تھے۔

وفاق اور صوبائی حکومت نے عیدالفطر پر یکجہتی کیلئے کوششوں کا آغاز تو کردیا ہے تاہم یہ بل منڈھے چڑھتے دکھائی نہیں دے رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 473161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/473161/رمضان-کے-بعد-عید-چاند-کی-دید-کا-بھی-تنازعہ-کھڑا-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org