QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، یوم القدس کی ریلیاں نکالنے پر 200 سے زائد افراد کیخلاف مقدمات درج

11 Jul 2015 22:03

اسلام ٹائمز: پہاڑ پور پولیس نے امام بارگاہ نمبر 6 سے یوم القدس کی ریلی نکالنے پر مولوی سید الطاف حسین شاہ سمیت 83 افراد کیخلاف جبکہ سیدعلیاں میں ریلی نکالنے پر مولانا طاہر شاہ سمیت 133 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے یوم القدس کی ریلیاں نکالنے کے جرم میں 200 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ پہاڑ پور پولیس نے امام بارگاہ نمبر 6 سے پرانا اڈہ تک یوم القدس کی ریلی نکالنے اور سڑک پر امریکہ و اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے پہ مولوی سید الطاف حسین شاہ سمیت 83 افراد کے خلاف 341-147-149PPC کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اسی طرح پہاڑ پور پولیس نے سیدعلیاں اڈہ سے یوم القدس کی ریلی نکالنے اور شاہراہ پر فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مولانا طاہر شاہ مٹھہ پور سمیت 133 افراد کیخلاف 341-147-149PPC کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یوم القدس کی ریلیوں اور مظاہروں کے خلاف انتظامیہ کے رویے پر شہریوں نے انتہائی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے، کہ ان مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 473165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/473165/ڈی-آئی-خان-یوم-القدس-کی-ریلیاں-نکالنے-پر-200-سے-زائد-افراد-کیخلاف-مقدمات-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org