QR CodeQR Code

غیر فعال این جی اوز کو دوبارہ رجسٹریشن کے لئے 3 ماہ کا وقت دیدیا گیا

11 Jul 2015 23:09

اسلام ٹائمز:لاہور میں منعقدہ اجلاس میں انہوں نے ضلعی سوشل ویلفیئر افسران کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں کام کرنیوالی تمام این جی اوز کی باقاعدگی سے مایٹرنگ کریں۔ اجلاس میں ضلعی سوشل افسران، ڈائریکٹر ایڈمن محمد شفیق اعوان اور ڈپٹی ڈائریکٹر برائے این جی اوز لبنیٰ جبیں بھی موجود تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بعد این جی اوز کی مانیٹرنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب محمد یثرب ہنجرا نے غیر فعال این جی اوز کی دوبارہ سے رجسٹریشن کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی این جی اوز کو اس سلسلے میں صرف 3 مہینے کا وقت دیا جائے۔ لاہور میں منعقدہ اجلاس میں انہوں نے ضلعی سوشل ویلفیئر افسران کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں کام کرنیوالی تمام این جی اوز کی باقاعدگی سے مایٹرنگ کریں۔ اجلاس میں ضلعی سوشل افسران، ڈائریکٹر ایڈمن محمد شفیق اعوان اور ڈپٹی ڈائریکٹر برائے این جی اوز لبنیٰ جبیں بھی موجود تھیں۔


خبر کا کوڈ: 473186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/473186/غیر-فعال-این-جی-اوز-کو-دوبارہ-رجسٹریشن-کے-لئے-3-ماہ-کا-وقت-دیدیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org