QR CodeQR Code

وزیراعظم ادائیگی عمرہ کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہونگے

12 Jul 2015 00:40

اسلام ٹائمز: پاکستانی وزیراعظم اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ عمرے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں، وہ سعودی عرب میں اپنے عزیز و اقارب سے بھی ملاقات کریں گے، ان کے خاندان کے 19 افراد پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ میاں نواز شریف اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ یہ سعادت حاصل کرچکے ہیں۔ وہ سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے علاوہ اپنے عزیز و اقارب سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان کے خاندان کے 19 افراد پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں۔ اب وزیراعظم کے جانے کے بعد ان کی تعداد 20 ہوجائے گی، تاہم پاکستان میں وزیراعظم غیر حاضر ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 473197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/473197/وزیراعظم-ادائیگی-عمرہ-کیلئے-ا-ج-سعودی-عرب-روانہ-ہونگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org