0
Sunday 12 Jul 2015 01:03

حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی، تاجروں نے مسترد کی

حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی، تاجروں نے مسترد کی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح بجٹ 2015-16 میں بڑھا کر 0.6 فیصد کر دی گئی تھی۔ تاہم تاجری برادری کے احتجاج کے بعد اسے حکومت کی جانب سے ستمبر 2015 تک کم کرکے 0.3 فیصدکر دیا گیا ہے۔ تاہم تاجر برادری نے اس کمی کو بھی مسترد کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے تاجربرادری کو اولین ترجیح پر ٹیکس ریٹرن فائل جمع کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ صدر مملکت کے دستخط کے بعد یہ آرڈنینس فوری نافذالعمل ہو گا اور یہ بینکوں کی ادائیگیوں پر بھی لاگو ہو گا۔ تاہم تاجروں نے اپنے احتجاجی مظاہروں میں دھمکی دی تھی کہ اگر بینکوں کے لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہیں کیا گیا تو وہ اپنا تمام تر سرمایہ بینکوں سے نکال لیں گے۔ ماہرین کے مطابق اس ٹیکس کے نافذ العمل ہونے سے پروڈکشن انڈسٹری سے لیکر صارف تک متاثر ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 473198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش