0
Sunday 12 Jul 2015 01:50

بجلی کی قلت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسحاق ڈار

بجلی کی قلت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بجلی کی قلت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کے ٹو اور تھری کے جوہری توانائی منصوبے مکمل ہونے سے سستی بجلی سسٹم میں دستیاب ہوگی۔ وزارت خزانہ، اقتصادی امور ڈویژن اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سینئیر حکام کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں کے ٹو اور کے تھری پاور پلانٹس کے مالیاتی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ جوہری توانائی کے یہ منصوبے کراچی میں لگائے جا رہے ہیں۔ ان کی پیداوار دو ہزار میگاواٹ ہوگی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے، کے ٹو اور تھری کے مکمل ہونے سے سستی بجلی سسٹم میں دستیاب ہوگی، نیلم جہلم منصوبے کے تمام مالی ضروریات کا انتظآم کرلیا گیا ہے، اسحاق ڈار نے کہا کہ کے ٹو اور کے تھری کو بھی تیزی سے مکمل کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں، ان تمام منصوبوں کے مکمل ہونے سے ملک میں بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 473199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش