0
Sunday 12 Jul 2015 05:40

مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر کمزور کرنے کے ذمہ دار پرویز مشرف ہیں، پرویز رشید

مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر کمزور کرنے کے ذمہ دار پرویز مشرف ہیں، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر کمزور کرنے کے ذمہ دار پرویز مشرف ہیں اور ان کے باعث ہی اس مسئلے کو دہشت گردی سے جوڑا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل طلب معاملہ ہے اور اس حوالے سے قراردادیں موجود ہیں جب کہ پاک بھارت مشیروں کے درمیان ملاقات ہوئی تو مسئلہ کشمیر پر بات کی جائے گی، جس میں کشمیر، سیاچن سرکریک اور پانی کے مسئلے پر بھی بات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر کمزور کرنے کے ذمہ دار پرویز مشرف ہیں اور ان کے باعث ہی اس مسئلے کو دہشت گری سے جوڑا گیا جب کہ مشرف نے پوری طاقت میں (ق) لیگ بنائی جس کا حشر سب کے سامنے ہے مگر آج ان کے پاس عہدہ ہے نہ وردی وہ جماعت کیسے بنائیں گے۔

سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں کشمیر، سیاچن، سرکریک سمیت تمام متنازع امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ بات چیت کا عمل خطے میں پرامن ماحول پیدا کرنے کے لیے خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتہاپسند اپنے لوگوں کو جھوٹی تسلیاں دیتے ہیں اور بھارت نے تو پاکستان کو خطے میں تنہا کرنے کے لیے اقوام متحدہ سے رابطہ کیا تھا مگر چین سمیت دیگر ممالک نے بھارتی موقف کی حمایت نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 473209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش