0
Sunday 12 Jul 2015 17:59

گلگت بلتستان کے آئینی حقوق پر کشمیری قیادت انڈیا کی زبان بولنا ترک کرے، آغا علی رضوی

گلگت بلتستان کے آئینی حقوق پر کشمیری قیادت انڈیا کی زبان بولنا ترک کرے، آغا علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری قیادت گلگت بلتستان کے مسئلہ پر انڈیا کی زبان استعمال کرنے کی بجائے پاکستان کے ساتھ کھڑی رہے، جب کبھی گلگت بلتستان کو حقوق دینے کی بات چلی ہے تو کشمیری قیادت اس راہ میں آڑے آگئی ہے، کشمیری قیادت کا یہ عمل انتہائی شرمناک ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کشمیری قیادت کو واضح کرنا ہوگا کہ وہ قومی ایشوز پر پاکستان کے ساتھ دیں گے یا انڈیا کا، کشمیر والے عشروں سے وزارتوں کے مزے لوٹ رہے ہیں، کھاتے پیتے پاکستان کا ہیں لیکن ہمیشہ سے را اور انڈین قیادت کے موقف پر کھڑے ہیں جو کہ انکی دوغلی پالیسی ہے۔ انہیں ہوش کے ناخن لینا چاہیں اور کسی پرائے کے مسئلے میں ٹانگ اڑانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے۔ کشمیری قیادت شاید گلگت بلتستان کی تاریخ سے واقف نہیں ورنہ دنیا جانتی ہے کہ گلگت بلتستان کی غیور عوام نے ڈوگرہ فوج کو زور بازو سے مار بھگا کر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا، گلگت بلتستان کو آزاد کرانے میں یہاں کے لوگوں کا خون شامل ہے، اسے کشمیر کا حصہ قرار دینا کورچشمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر والے گلگت بلتستان کو اپنا حصہ سمجھتے ہیں تو ستر سالوں سے گلگت بلتستان کے حقوق اور پائی پائی کا انہیں حساب دینا ہوگا۔ ہم یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ ستر سالوں سے تم نے گلگت بلتستان کو کونسی وزات اور کونسے حقوق دیئے۔ گلگت بلتستان کو ریاست کشمیر کی طرف سے ان ستر سالوں میں چار آنے کا مفاد نہ ملنا اس بات کی دلیل ہے کہ کسی طور گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 473310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش