QR CodeQR Code

نریندر مودی نے ڈھاکہ میں پاکستان توڑنے کا اعترافِ جرم کیا ہے، لیاقت بلوچ

12 Jul 2015 18:25

اسلام ٹائمز: کراچی میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے قائمقام امیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے مذاکرات میں قومی سلامتی اور قومی مفادات کو پسِِ پشت ڈال دیا ہے، ایسے مذاکرات لاحاصل ہوں گے جن میں کشمیر کے مسئلے اور قومی سلامتی کو کوئی اہمیت نہ دی گئی ہو۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ مذاکرات میں قومی سلامتی اور قومی مفادات کو پسِِ پشت ڈال دیا۔ ایسے مذاکرات لاحاصل ہوں گے جن میں کشمیر کے مسئلے اور قومی سلامتی کو کوئی اہمیت نہ دی گئی ہو۔ جماعت اسلامی کے ملتان میڈیا سنٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے تحت شاہ لطیف ٹائون سیکٹر 17-C میں دعوتِ افطار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز اور مودی سے ملاقات میں ملک کے مفادات کو نظرانداز کیا گیا، بھارت نے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا، نریندر مودی نے ڈھاکہ میں پاکستان توڑنے کا اعترافِ جرم کیا ہے، نواز شریف نے مذاکرات میں قومی سلامتی اور قومی مفادات کو پسِِ پشت ڈال دیا ہے، ایسے مذاکرات لاحاصل ہوں گے جن میں کشمیر کے مسئلے اور قومی سلامتی کو کوئی اہمیت نہ دی گئی ہو۔ آج ہماری تہذیب، کلچر اور خاندان پر حملے کیے جا رہے ہیں، اسلام کے دشمن بھی سمجھتے ہیں کہ اسلام ہی انسانیت کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 473320

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/473320/نریندر-مودی-نے-ڈھاکہ-میں-پاکستان-توڑنے-کا-اعتراف-جرم-کیا-ہے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org