QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کی کور کمانڈر کراچی کو دہشتگردی اور کرپشن کیخلاف تعاون فراہم کرنیکی یقین دہانی

12 Jul 2015 18:43

اسلام ٹائمز: چیئرمین پیپلز پارٹی اور لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے درمیان ملاقات میں کراچی میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف کارروائی میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل بلاول بھٹو زرداری اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ قائم علی شاہ بھی شریک تھے۔ اطلاعات کے مطابق ملاقات کے دوران کراچی میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے، کرپشن و لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 473334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/473334/بلاول-بھٹو-کی-کور-کمانڈر-کراچی-کو-دہشتگردی-اور-کرپشن-کیخلاف-تعاون-فراہم-کرنیکی-یقین-دہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org