QR CodeQR Code

باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا

12 Jul 2015 21:51

اسلام ٹائمز: عیدکے موقع پر امن وامان کے صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پو لیٹکل انتظامیہ کے جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے ۔ ایجنسی کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت بازاروں اور اہم مقامات جانے والے راستوں پر سخت چیکنگ کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ باجوڑ ایجنسی میں عید الفطر کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ عید کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیٹکل انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے۔ ایجنسی کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت بازاروں اور اہم مقامات جانے والے راستوں پر سخت چیکنگ کی جائیگی۔ زرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ محمد یحییٰ اخونزادہ نے باجوڑ پریس کلب کے ایک وفد کیساتھ ملاقات کے دوران بتایا کہ انتظامیہ نے عید الفطر کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 473354

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/473354/باجوڑ-ایجنسی-میں-سکیورٹی-پلان-تشکیل-دے-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org