QR CodeQR Code

ماہرین فلکیات نے جمعہ کو شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کردیا

12 Jul 2015 22:50

اسلام ٹائمز: فلکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں چاند نظر آنے کا امکان ہے، جبکہ ساحلی پٹی میں بھی مطلع صاف ہونے پر چاند نظر آسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعہ کو چاند رات ہوسکتی ہے، ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی۔

عید شاپنگ باقی ہے تو دیر مت کریں، کیوں کہ روزے 29 ہوسکتے ہیں، ماہرین فلکیات نے جمعہ 17 جولائی کو شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کردیا، عیدالفطر 18 جولائی ہفتے کو ہوسکتی ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش جمعرات کی صبح 6 بجکر 24 منٹ پر ہوگی، جمعے کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 37 گھنٹے سے زائد ہوگی۔

فلکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں چاند نظر آنے کا امکان ہے، جبکہ ساحلی پٹی میں بھی مطلع صاف ہونے پر چاند نظر آسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 473368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/473368/ماہرین-فلکیات-نے-جمعہ-کو-شوال-کا-چاند-نظر-آنے-قوی-امکان-ظاہر-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org