0
Monday 13 Jul 2015 12:05

کراچی میں ایک ہفتے کے دوران بجلی کا چوتھا بڑا بریک ڈاؤن، عوام کی زندگی اجیرن

کراچی میں ایک ہفتے کے دوران بجلی کا چوتھا بڑا بریک ڈاؤن، عوام کی زندگی اجیرن
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایک ہفتے کے دوران بجلی کا چوتھا بڑا بریک ڈاؤن سامنے آیا ہے، جس کے باعث شہر کے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو راتوں کے بریک ڈاؤن کے بعد آج پھر شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جس کے باعث شہر کا ایک بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث گزری، ملیر، ماڈل کالونی، سعودآباد، ناظم آباد، لیاقت آباد، گلبرگ، بفرزون، گلشن معمار، گلشن جمال، اسکیم 33، نارتھ کراچی، سہراب گوٹھ اور انچولی کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں کوئی بریک ڈاؤن نہیں ہوا ہے، بلکہ کے ڈی اے گرڈ پر آٹو ٹرانسفارمرز ٹرپ ہوئے ہیں، کے الیکڑک کا عملہ نے بروقت آٹو ٹرانسفر کو بحال کر دیا، تاہم آدھے گھںٹے میں تمام گرڈ اور فیڈرز بحال کر دیئے جائینگے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران یہ بجلی کے چوتھا بڑا بریک ڈاؤن ہے، جس نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ بجلی كی فراہمی معطل ہونے کے باعث لوگوں کو سحر کے اوقات میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ رمضان کے آخری عشرے کے باعث رات گئے تک جاری رہنے والے کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 473440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش