QR CodeQR Code

مخدوم شاہ محمود قریشی کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت

13 Jul 2015 19:18

اسلام ٹائمز: گیلانی ہائوئس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ عید کے بعد بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر رہے ہیں اور انشاء اللہ جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے نیشنل آرگنائزر مخدوم شاہ محمود قریشی نے سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اُن کی ہمشیرہ کے انتقال پر اُن سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفاقی حکومت سے سابق وزیراعظم کے بیٹے سید علی حیدر گیلانی کی رہائی کے حوالے سے اقدامات کرنے پر زور دیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سابق گورنر کا بیٹا اور علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کرے۔ ایک سوال کے جواب میں مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عید کے بعد بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کررہے ہیں اور انشاء اللہ جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 473530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/473530/مخدوم-شاہ-محمود-قریشی-کی-یوسف-رضا-گیلانی-سے-ملاقات-ہمشیرہ-وفات-پر-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org