0
Monday 13 Jul 2015 21:05

سرگودہا، عید الفطر پر دہشتگردی کا خدشہ حساس علاقوں میں 5 روزہ سرچ آپریشن کے احکامات

سرگودہا، عید الفطر پر دہشتگردی کا خدشہ حساس علاقوں میں 5 روزہ سرچ آپریشن کے احکامات
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے دوسرے حساس اضلاع کی طرح سرگودہا میں بھی عید الفطر پر دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے حساس علاقوں میں سرچ آپریشن کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مشکوک افراد کی چھان بین کیلئے خصوصی مہم آج سے شروع کی جا رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت معمول کی سرچنگ کے علاوہ وزارت داخلہ نے پانچ روزہ خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے ڈی ایس پیز کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سپیشل برانچ کے افسران و اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں شہر سمیت قرب و جوار کے مختلف رہائشی علاقوں بالخصوص افغان آبادیوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے مشکوک افراد سے پوچھ گچھ اور مشکوک مقامات کی تلاشی لیں گی، جبکہ پولیس کو مشکوک اور مشتبہ افراد کے علاوہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی کڑی نگرانی کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 473561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش