QR CodeQR Code

سائبیریا، روسی فوجی بیرک گرنے سے 23 فوجی ہلاک اور 19 زخمی

13 Jul 2015 21:46

اسلام ٹائمز: روس کے دفاعی حکام کے مطابق منہدم ہونے والی بیرک روس کے چھاتہ بردار دستوں کی تربیت گاہ کی عمارت کا حصہ تھی، شدید زخمی ہونے والے دس فوجیوں کو ماسکو منتقل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ سائبیریا میں روسی فوجی بیرک کی چھت گرنے سے 23 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ چھت کے ملبے تلے دب جانے والے فوجیوں کی تلاش کا کام گھنٹوں جاری رہا۔ یہ منہدم ہونے والی بیرک روس کے چھاتہ بردار دستوں کی تربیت گاہ کی عمارت کا حصہ تھی۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں شدید زخمی ہونے والے دس فوجیوں کو ماسکو منتقل کیا گیا ہے، روسی وزارت دفاع کے مطابق اس عمارت کی دوبارہ تزین و آرائش 2013ء میں کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 473573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/473573/سائبیریا-روسی-فوجی-بیرک-گرنے-سے-23-ہلاک-اور-19-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org