0
Monday 13 Jul 2015 22:15

فوج کے تعاون سے ڈیرہ جیل کا نیا سکیورٹی پلان ترتیب

فوج کے تعاون سے ڈیرہ جیل کا نیا سکیورٹی پلان ترتیب
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سنٹرل جیل کی سکیورٹی کے لیے فوج کے تعاون سے جیل انتظامیہ نے نیا سکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔ اس حوالے سے پاک فوج کی جانب سے دیئے گئے ہائی رینج کیمرے جیل کے اندر و باہر نصب کر دیئے گئے ہیں۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہدایت پر پاک فوج نے سنٹرل جیل ڈیرہ کی سیکورٹی کی بہتری کے حوالے سے ہائی رینج کیمروں کا مکمل نظام انسٹال کرکے سپرنٹنڈنٹ جیل بن یامین میانخیل کے حوالے کر دیا۔ کیمروں کے نئے نظام کی وجہ سے جیل کے اطراف اور جیل کے اندرونی حصوں کی نگرانی اور سکیورٹی کے حوالے سے انتظامیہ کو مددمل رہی ہے۔ کیمروں کے نئے نظام کیساتھ ہنگامی بجلی پروڈکشن یونٹ بھی جیل میں نصب کئے گئے ہیں، جس کے باعث مین ٹرانسمشن لائن سے بجلی منقطع ہونے کی صورت میں بھی سکیورٹی نظام کی بجلی معطل نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ جیل سکیورٹی عملے کے درمیان ہنگامی رابطے کے نظام کو بھی موثر بنانے کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔ سکیورٹی تعاون پر سپرنٹنڈنٹ جیل بن یامین خان میانخیل نے میجرجنرل ساحر شمشاد مرزا اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 473579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش