QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، عیدالفطر کا سکیورٹی پلان تشکیل، چاند رات کو فائرنگ، پٹاخوں پہ پابندی

13 Jul 2015 22:54

اسلام ٹائمز: ڈیرہ پولیس نے عیدالفطر کا سکیورٹی نظام تشکیل دیدیا ہے، عیدگاہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی، ترتیب دیئے گئے ٹریفک پلان پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، عیدگالا میلے کی حفاظت کے لیے بھی نفری تعینات رہیگی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں عیدالفطر کیلئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق حسین بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چاندرات کو ہوائی فائرنگ اور پٹاخے بجانے پر سختی سے پابندی ہوگی۔ ہوائی فائرنگ کرنے والے، پٹاخے بجانے یا بیچنے والوں کے خلاف پولیس سختی سے کارروائی کرے گی، اور فوری طور پر مقدمات درج کرے گی، لہذا خلاف ورزی کرنیوالوں کی عید جیل میں گزرے گی۔ عید نماز کے دوران عید گاہوں، جامع مساجد کی حفاظت کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہے گی۔ عید کے موقع پر تشکیل دیئے گئے، سکیورٹی پلان پر پولیس سختی سے عملدرآمد کرائے گی، اور ون وے روٹس کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اسی طرح عید فن میلہ گراؤنڈ میں بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات رہے گی، اس کے علاوہ پولیس کا گشت بھی جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 473583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/473583/ڈی-آئی-خان-عیدالفطر-کا-سکیورٹی-پلان-تشکیل-چاند-رات-کو-فائرنگ-پٹاخوں-پہ-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org