0
Tuesday 14 Jul 2015 00:00

امام خمینی (رہ) نے نہایت دانشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے جمعۃ الوداع کو یوم القدس قرار دیا، شہاب الدین دارایی

امام خمینی (رہ) نے نہایت دانشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے جمعۃ الوداع کو یوم القدس قرار دیا، شہاب الدین دارایی
اسلام ٹائمز۔ انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز (آئی پی ڈی ایس) کے تحت منعقدہ سیمینار کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سفارت جمہوری اسلامی ایران کے ثقافتی قونصلر شہاب الدین دارایی نے کہا ہے کہ یوم القدس کے موقع پر مسلمان ممالک کے ساتھ غیر اسلامی ممالک میں بھی نکالے گئے یوم القدس کے جلوس اسرائیلی بربریت کے خلاف مضبوط آواز بن کر اٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت غاصبانہ اور غیرقانونی ہے، فلسطینیوں کو اپنی آبائی سرزمین اور اپنے گھر سے اسرائیل نے دربدر کیا ہے، اور دوسرے ملکوں سے لاکر یہودیوں کو یہاں بسایا گیا ہے، فلسطینیوں کی سرزمین پر زبردستی قبضہ کیا گیا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے، اور اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری نے اس کی بھرپور مذمت کی ہے۔ امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل کو باقی رکھا گیا ہے، حکومتوں سے امید نہیں، مسئلہ فلسطین لوگوں کے تعاون سے حل ہوگا، اور فلسطینیوں کو اپنی سرزمین اور اپنا علاقہ واپس دلایا جا سکے گا، لہذا امام خمینی (رہ) نے نہایت دانشمندی اور مدبرانہ نگاہ کے ذریعہ ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس قرار دیا، اس دن مسلمان مل کر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کو اظہار کرتے ہیں، فلسطین کا موزوں انتہائی اہم ہے اس دن پاکستان، ایران اور دنیا بھر میں مسلمان متدین روزہ داروں نے یوم القدس کے جلوسوں میں شرکت کی، مسلمان ممالک حتیٰ کہ غیر اسلامی ممالک میں بھی یوم القدس کے جلوس نکالے گئے، اور یہ کئی ملین کی ریلی بنتی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل کی بربریت زبردست قابل مذمت ہے۔
خبر کا کوڈ : 473594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش