0
Tuesday 14 Jul 2015 13:40

ایم کیو ایم کا آج چوہدری نثار کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان

ایم کیو ایم کا آج چوہدری نثار کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قائد متحدہ الطاف حسین کیخلاف بیان کے خلاف آج بروز منگل احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے قائد الطاف حسین کے خلاف چوہدری نثار علی خان کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم چوہدری نثار کے بیان کے خلاف آج (منگل کو) شام 4 بجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفیٰ عزیز آبادی، قاسم علی رضا اور محمد اشفاق نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کی تقریر پر چراغ پا ہونے والے وفاقی وزیر داخلہ اس وقت چراغ پا کیوں نہ ہوئے، جب پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف زرداری فوجی جرنیلوں کو للکار رہے تھے، اس وقت وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی غیرت کہاں سوئی ہوئی تھی۔ اپنے مشترکہ بیان میں اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اب مہاجر قوم گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 473700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش