0
Tuesday 14 Jul 2015 16:37

حکومت فوراً کے الیکڑک کو قومی تحویل میں لے کر بجلی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے، ایم ڈبلیو ایم

حکومت فوراً کے الیکڑک کو قومی تحویل میں لے کر بجلی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے، ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ایک ہفتہ کے دوران بجلی کے چار بڑے بریک ڈاون کراچی الیکڑک کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، بارہ ارب سے زیادہ پیسہ کمانے والی کے الیکڑک نے عوام کو سحر و افطارمیں اندھیرے کا تحفہ دیا، حکومت فوراً کے الیکڑک کو قومی تحویل میں لے کر کراچی پاور بحران پیدا کرنے پر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکریٹری اطلاعات آصف صفوی نے وحدت ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ میں بجلی کے چار بڑے بریک ڈاون نے واضح کردیا ہے کہ کے الیکڑک نااہل ادارہ ہے جو بحران پر قابو پانے کی اہلیت نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے اضافی بلوں اور آپریشن برق کے نام پر اب تک کے الیکٹرک اربوں روپے کما چکی ہے، یہ پیسہ عوام کا ہے اگر 2016ء میں کے الیکڑک کی فروخت کی خبر درست ہے تو حکومت فوراً کمایا گیا سارا پیسہ اور ادارے کو قومی تحویل میں لے اور کراچی کی عوام کے پیسے کو پاور سپلائی کو بہتر بنانے میں خرچ کرے تاکہ عوام کو سکون مہیا کیا جاسکے جسے کے الیکٹرک نے برباد کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سردیوں میں بحالی کا کام کرنے کی بجائے کے الیکڑک نے ٹکنیشنس کو پیسہ وصولی پر لگا دیا تھا جس کا نتیجہ گرمیوں میں اس بدترین بجلی کے بحران کی صورت میں سامنے آیا۔ کے الیکٹرک عالمی سرمایہ دار معاشی غارت گروں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے جسے عوام سے کوئی سرکار نہیں انکا ہدف منافع کما کر یہاں سے چلا جانا ہے لیکن کسی کو بھی عوام کا پیسہ کھا کر یہاں سے بھاگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کے الیکڑک کے خلاف معاشی دہشت گردی اور کرپشن کرنے پر نیشنل ایکشن پلان ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 473764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش