0
Tuesday 14 Jul 2015 20:14

کشمیر میں خودکشی کے واقعات کا بڑھتا ہوا تباہ کن رحجان

کشمیر میں خودکشی کے واقعات کا بڑھتا ہوا تباہ کن رحجان
اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں خودکشی کے واقعات کے سلسلے میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ خودکشی کرنے والوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے زہر کا استعمال کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گورنمنٹ آف انڈیا نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (NCRB) کے اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر میں خودکشی کے بھیانک واقعات کے دوران تقریباََ 40 فیصد لوگوں نے اپنی زندگی کے خاتمے کیلئے زہریلی شے کو آسان طریقے سمجھ کر موت کو گلے لگایا۔ اعداد و شمار کے مطابق 18 فیصد لوگوں نے پھانسی کے ذریعہ اپنی زندگی کا جہاں خاتمہ کردیا وہیں اپنے گھر والوں اور رشتہ داروں کو عمر بھر کیلئے پریشانیوں میں دھکیل دیا۔ خبر کے مطابق باقی لوگوں نے خودکشی کرنے کیلئے دوسرے متبادل راستے چن لئے جبکہ 21 فیصد نے دریاوں میں یا عمارتوں سے چھلانگ مار کر خودکشی کے خطرناک کام کو انجام دیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2013ء سے خودکشی کے واقعات کا جو رپورٹ پیش کی گئی ہے اس کے مطابق اس سے قبل کے سال کے مقابلے میں خودکشی کے واقعات میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے جو انتہائی تشویش کے قابل ہے۔
خبر کا کوڈ : 473787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش