0
Tuesday 14 Jul 2015 20:59

دہشتگردوں سے بے گناہ لوگوں کے خون کا حساب لیں گے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

دہشتگردوں سے بے گناہ لوگوں کے خون کا حساب لیں گے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سٹیلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلٰی نے کہا ہے کہ فرائض کی انجام دہی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر جانوں کی قربانی دینے والے پولیس اہلکار ہمارے ہیرو ہیں اور ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشتگردوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لاکر ان سے ایک ایک خون کا حساب لیا جائے گا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسرا اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ دہشتگرد اپنی بزدلانہ کاروائیوں کے ذریعے حکومت اور سیکورٹی اداروں کو خوفزدہ نہیں کرسکتے۔ ہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے آج بھی اتنے ہی پرعزم ہیں جتنے کل تھے۔ وزیراعلٰی نے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 473829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش