QR CodeQR Code

شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت حاصل کرنا بڑی کامیابی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

14 Jul 2015 21:49

اسلام ٹائمز: پشین میں صحافیوں سے گفتگو میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے بیان سے کچھ حلقوں میں اشتعال آیا ہے جبکہ بعض حلقے مایوسی کا شکار ہیں۔ حکمت کا تقاضا ہے کہ ملک جن حالات سے گزر رہا ہے، اسکے لئے اتحاد و اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی تاریخ میں ایک گھمبیر موڑ آیا ہے۔آصف زرداری کے بیان سے کچھ حلقوں میں اشتعال آیا ہے جبکہ بعض حلقے مایوسی کا شکار ہیں۔ حکمت کا تقاضا ہے کہ ملک جن حالات سے گزر رہا ہے، اسکے لئے اتحاد واتفاق اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت حاصل کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔اس سے خطے میں مثبت اثرات مرتب ہونگے۔افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ اور ایسے حالات میں دور اندیشی کی اشد ضرورت ہے، تحمل اور برداشت ضروری عمل ہے۔


خبر کا کوڈ: 473834

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/473834/شنگھائی-تعاون-تنظیم-کی-رکنیت-حاصل-کرنا-بڑی-کامیابی-ہے-مولانا-عبدالغفور-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org