0
Tuesday 14 Jul 2015 23:32

ایم ڈبلیو ایم پنجاب سیکرٹریٹ میں مولانا اکبر ساقی کی برسی کی مناسبت سے تقریب

ایم ڈبلیو ایم پنجاب سیکرٹریٹ میں مولانا اکبر ساقی کی برسی کی مناسبت سے تقریب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور پر اتحاد بین المسلمین کے داعی علامہ اکبر ساقی مرحوم کی برسی کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی، علامہ امتیاز کاظمی، علامہ محمد اقبال کامرانی، علامہ حسن ہمدانی، آغا نقی مہدی، رانا ماجد علی سمیت دیگر علمائے کرام اور عمائدین شہر نے شرکت کی۔ برسی کی تقریب سے خطاب میں سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ علامہ اکبر ساقی مرحوم نے اپنی ساری زندگی عشق رسولۖ اور عاشقان رسول کی خدمت کرتے ہوئے گزاری، آپ اتحاد امت کے داعی وعلمبرادار تھے۔ انہوں نے کہا آج کے اس پر آشوب دور میں ہمیں علامہ اکبر ساقی کے نظریات اور افکار پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے، عدم تشدد، انتہا پسندی اور فرقہ پرستی کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ہمیں اتحاد و وحدت کا درس دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مغرب اور اسرائیل اسلام کو بدنام کرنے کے لئے داعش، القاعدہ اور طالبان کو اسلام کا چہرہ بنا کر دنیا کے سامنے پیش کر کے مسلمان کو بدنام کرنے کی مسلسل شازشوں میں مصروف ہیں، ایسے میں ہمیں ان شدت پسندوں اور صہیونی ایجنٹوں کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کرنا ہو گا، تقریب سے دیگر علمائے کرام اور عمائدین شہر نے خطاب کرتے ہوئے علامہ اکبر ساقی مرحوم کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 473855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش