QR CodeQR Code

تحریک انصاف نے الطاف حسین کے بیان کیخلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی

15 Jul 2015 16:05

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے اراکین کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کے لئے رینجرز نے اہم کردار ادا کیا لیکن ایک برطانوی شخص مسلح افواج پر سنگین قسم کے الزامات لگا کر قومی اداروں کے تشخص کو نقصان پہنچا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ڈی جی رینجرز کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، ثمر علی اور حفیظ الدین نے الطاف حسین کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرا دی ہے۔ مذمتی قرارداد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے اراکین کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کے لئے رینجرز نے اہم کردار ادا کیا لیکن ایک برطانوی شخص مسلح افواج پر سنگین قسم کے الزامات لگا کر قومی اداروں کے تشخص کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو بھی الطاف حسین کے بیان کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی نے الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد کی کاپی برطانوی قونصل خانے میں بھی جمع کرائی۔


خبر کا کوڈ: 474030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/474030/تحریک-انصاف-نے-الطاف-حسین-کے-بیان-کیخلاف-مذمتی-قرارداد-سندھ-اسمبلی-میں-جمع-کرا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org