0
Wednesday 15 Jul 2015 18:24

کبیروالا، معروف عالم دین علامہ مرید کاظم کاظمی کی اہلیہ انتقال کر گئیں

کبیروالا، معروف عالم دین علامہ مرید کاظم کاظمی کی اہلیہ انتقال کر گئیں
اسلام ٹائمز۔ کبیروالا کے بزرگ عالم دین، جامعہ امام علی علیہ السلام کے پرنسپل، مرکزی امام بارگاہ حسینہ سادات کبیروالا کے خطیب علامہ سید مرید کاظم کاظمی کی اہلیہ مختصر علالت کے باعث حالت روزہ میں انتقال کر گئی ہیں۔ ان کی میت کو انکے آبائی علاقہ کروڑ لعل عیسن روانہ کر دیا گیا ہے جہاں ان کی نماز جنازہ آج شام ادا کی جائے گی اور تدفین ہوگی۔ مرحومہ کی اچانک وفات پر سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام، سابق ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ، ایم پی اے سید حسین جہانیاں گردیزی، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس، علامہ محمد امین شہیدی، سابق صوبائی وزیر مخدوم سید مختار حسین شاہ، سابق ایم پی اے حاجی غلام جعفر سرگانہ، سید عابد امام، ملک قاسم رضا تھہیم، سید اسد عباس شاہ، متولی مرکزی امام بارگاہ حسینہ سادات سید حسنین اصغر تبسم، منتظم سید سہیل عابدی، سید منتظر مہدی، سید احتشام رضا، سید شہزاد رضا، سید فرخ رضا، سید مظفر الحسنین، سید جاوید اختر اور سید عدیل اظہر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 474049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش