QR CodeQR Code

ملتان، نیشنل سرائیکی پارٹی کا سرائیکی صوبے کے حق میں مظاہرہ

15 Jul 2015 18:28

اسلام ٹائمز: مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل سرائیکی پارٹی کی چیئرپرسن ساجدہ لنگاہ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سرائیکی خطے کو نظر انداز کر رہی ہیں۔ اس خطے کے ٹیلنٹ کو ضائع کیا جا رہا ہے، تخت لاہور سرائیکی صوبے کے قیام کا اعلان کریں ورنہ پورے خطے میں احتجاج شروع کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل سرائیکی پارٹی کے زیراہتمام سرائیکی صوبے کے حق میں نواں شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت نیشنل سرائیکی پارٹی کی چیئرپرسن ساجدہ لنگاہ نے کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے الگ سرائیکی صوبے کے حق میں شدید نعرے بازی اور وفاقی اور صوبائی حکومت کے خلاف بھرپور نعرے لگائے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ساجدہ لنگاہ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سرائیکی خطے کو نظر انداز کر رہی ہیں۔ اس خطے کے ٹیلنٹ کو ضائع کیا جا رہا ہے، تخت لاہور سرائیکی صوبے کے قیام کا اعلان کریں ورنہ پورے خطے میں احتجاج شروع کیا جائے گا۔ ساجدہ لنگاہ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے آفسران کے خلاف کی جانے والی کاروائی سے باز رہیں۔


خبر کا کوڈ: 474051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/474051/ملتان-نیشنل-سرائیکی-پارٹی-کا-صوبے-کے-حق-میں-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org