0
Wednesday 15 Jul 2015 23:31

عالمی طاقتوں کا ایران کیساتھ جوہری معاہدہ خوش آئند ہے، فیصل کریم کنڈی

عالمی طاقتوں کا ایران کیساتھ جوہری معاہدہ خوش آئند ہے، فیصل کریم کنڈی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کا جوہری معاہدہ تاریخی اور خوش آئند ہے۔ جس کے خطے پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی خان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاملات پر ایران کے ساتھ معاہدہ ایک تاریخی معاہدہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اس تاریخی موقع پر ایران اور ایرانی عوام کو مبارک باد پیش کرتی ہے، کیونکہ اس معاہدہ سے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدہ سے جہاں ایرانی عوام کی ذہنی کوفت میں کمی آئے گی، وہیں ایرانی حکومت کیلئے بھی اب ایک سنہرا موقع ہے، کہ وہ عالمی دنیا پر یہ ثابت کرے کہ وہ ایک پرامن و ترقی پسند ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس نادر موقع سے فائدہ اٹھائے اور ایران کے ساتھ تجارت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے، تاکہ پاکستانی تاجروں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دستیاب ہوں اور ملکی معیشت کو تقویت ملے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت کی جانب سے خطے کی ترقی کے اہم منصوبے پاک ایران گیس پائیپ لائن پر بھی کام میں اب تیزی آنی چاہیے تاکہ توانائی کے بحران کا شکار پاکستانی عوام کو جلد از جلد ریلف مہیا ہو۔
خبر کا کوڈ : 474094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش