0
Thursday 16 Jul 2015 12:08

ورکنگ باؤنڈری پر ہندوستانی فورسز کی فائرنگ، 4 شہری ہلاک

ورکنگ باؤنڈری پر ہندوستانی فورسز کی فائرنگ، 4 شہری ہلاک
اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر ہندوستانی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو سیالکوٹ کے چپراڑ سیکٹر پر ہندوستان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہری ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں گاؤں ملانا اور صالح پور کے رہائشی غلام مصطفیٰ، راحت اور بوٹا شامل ہیں۔

پنجاب رینجرز ذرائع کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں متعدد مویشی بھی ہلاک ہوئے جبکہ بیشتر مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ گذشتہ روز سے جاری ہندوستانی اشتعال انگیزی کا سلسلہ تاحال جاری ہے تاہم پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کو ورکنگ باؤنڈری پر راولاکوٹ کے قریب نیزہ پیر سیکٹر پر بھی ہندوستانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجےمیں 18 سالہ زرینہ بی بی ہلاک ہو گئیں۔
خبر کا کوڈ : 474188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش