0
Thursday 16 Jul 2015 11:30

ایٹمی سمجھوتہ ایران اور عالمی برادری کے درمیان زیادہ سے زیادہ باہمی تعاون کا باعث بنے گا، جواد ظریف

ایٹمی سمجھوتہ ایران اور عالمی برادری کے درمیان زیادہ سے زیادہ باہمی تعاون کا باعث بنے گا، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران اور فائیو پلس ون کے درمیان مفاہمت کو امریکہ کی صداقت پرکھنے کی کسوٹی قرار دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے نیویارکر ویب سائٹ کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق اگر واشنگٹن منہ زوری اور دھمکی کی زبان استعمال کرنا چھوڑ دے اور ایٹمی مسئلے میں باہمی احترام کی بنیاد پر ایران کے ساتھ مفاہمت کے لئے آمادہ ہو تو پھر دوسرے آپشنز بھی مدنظر قرار دیئے جاسکتے ہیں۔ محمد جواد ظریف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایٹمی سمجھوتہ ایران اور عالمی برادری کے درمیان زیادہ سے زیادہ باہمی تعاون کا باعث بنے گا، کہا کہ ایران علاقے کا سب سے زیادہ مستحکم ملک اور سرمایہ کاری کے لئے انتہائی سودمند بھی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ بات بہت اہم ہے کہ ایران کے عوام میں دو خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اول یہ کہ ایرانی قوم دباؤ کا مقابلہ کرتی ہے اور دوسرے یہ کہ فریق مقابل کے احترام کے مقابلے میں اس کا ردعمل نہایت مثبت ہوتا ہے۔ محمد جواد ظریف نے اس سوال کے جواب میں کہ آیا اس بات کا تصور کیا جاسکتا ہے کہ ایران اور سعودی عرب باہمی تعاون اور علاقے کے مشترکہ مفادات کے بارے میں تعمیری مذاکرات انجام دے سکتے ہیں، کہا کہ ایران کو مذاکرات میں کوئی مشکل نہیں ہے، لیکن اس شرط کے ساتھ کہ فریق مقابل نے اپنے پڑوسی ملکوں کے عوام کے حق میں جارحانہ اقدامات انجام نہ دیئے ہوں۔
خبر کا کوڈ : 474243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش