QR CodeQR Code

فقہ جعفریہ کے پیروکار جو گندم استعمال کرتے ہیں وہ 140 روپے کے حساب سے فطرہ ادا کریں، مولانا حسین مسعودی

16 Jul 2015 22:45

اسلام ٹائمز: درس اخلاق سے خطاب کے دوران ہیئت آئمہ مساجد امامیہ کے سربراہ نے کہا کہ فطرہ ہر ایسے شخص پر واجب ہے جو عاقل، بالغ اور آزاد زندگی گزار رہا ہو، فطرے کے ادائیگی کیلئے قرابت داروں کو غیروں کے مقابلے میں ترجیح دی جائے اور عزیزوں کے بعد اہل علم اور فقراء کا انتخاب کیا جائے تو بہتر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہیئت آئمہ مساجد امامیہ کے سربراہ مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ فطرہ واجب ہے اور شریعت میں اس کی ادائیگی کی خاص تاکید کی گئی ہے۔ انچولی سوسائٹی میں منعقدہ درس اخلاق سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ فقہ جعفریہ کے پیروکار جو گندم استعمال کرتے ہیں وہ  140 روپے کے حساب سے فطرہ ادا کریں جبکہ دیگر اشیاء کا استعمال کرنیوالے اس کی قیمتوں کے حساب سے فطرہ ادا کرسکتے ہیں یعنی جو اغلب غذا استعمال میں ہے اس کے 3 کلو کی قیمت کے برابر رقم ادا کرنا واجب ہے، فطرے کو ترک کرنا گناہ کبیرہ اور عمداً فطرہ ادا نہ کیا جائے تو روزوں کی قبولیت ممکن نہیں، فطرہ ہر ایسے شخص پر واجب ہے جو عاقل، بالغ اور آزاد زندگی گزار رہا ہو، فطرے کے ادائیگی کیلئے قرابت داروں کو غیروں کے مقابلے میں ترجیح دی جائے اور عزیزوں کے بعد اہل علم اور فقراء کا انتخاب کیا جائے تو بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب رمضان ختم ہونے کو ہے اس میں خدا اور رسولﷺ کی خوشنودی کیلئے زیادہ سے زیادہ عبادت الہیٰ بجا لانی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 474309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/474309/فقہ-جعفریہ-کے-پیروکار-جو-گندم-استعمال-کرتے-ہیں-وہ-140-روپے-حساب-سے-فطرہ-ادا-کریں-مولانا-حسین-مسعودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org