QR CodeQR Code

پانی و بجلی کا بحران، مہنگائی، کرپشن اور قتل و غارت گری کی وجہ سے شہر کی عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

16 Jul 2015 22:50

اسلام ٹائمز: مسجد آل عباء گلبرگ میں منعقدہ اجتماع عام سے خطاب کے دوران خطیب مسجد باب العلم نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کی جدوجہد کے حصول میں برابر کے شریک ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ پرامن طریقے سے عوام کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچے۔


اسلام ٹائمز۔ خطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ حکومت اور منتخب نمائندے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دیں، خصوصاً پانی و بجلی کا بحران، مہنگائی کا تسلسل، ٹریفک جام، کرپشن اور قتل و غارت گیری کی وجہ سے شہر کی عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ منتخب نمائندے اور حکومتی ذمہ داران اس پر توجہ نہیں دے پا رہے جو کہ ہماری بڑی بدقسمتی ہے۔ مسجد آل عباء گلبرگ میں منعقدہ اجتماع عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عوام کی پریشانیاں دور ہوں اور وہ سکھ و چین کے ساتھ اپنی زندگیاں گزار سکیں، ہمیں اس طرف خصوصی توجہ دینا ہوگی کیونکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جسے وہ نبھانے میں ناکام نظر آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کے حقوق کی جدوجہد کے حصول میں برابر کے شریک ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ پرامن طریقے سے عوام کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچے۔ انہوں نے رمضان اور شب قدر کی فضیلتوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔


خبر کا کوڈ: 474311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/474311/پانی-بجلی-کا-بحران-مہنگائی-کرپشن-اور-قتل-غارت-گری-کی-وجہ-سے-شہر-عوام-جینا-دوبھر-ہوگیا-ہے-علامہ-شہنشاہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org